پیرس کی ٹیکسٹائل نمائش میں 6پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) 6 پاکستانی کمپنیاں ٹیکس ورلڈ اینڈ ایپرل سورسنگ پیرس 2026ء میں شرکت کریں گی جو ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے کی یورپ کی معروف تجارتی نمائشوں میں سے ایک ہے۔
یہ نمائش 31 اگست سے یکم ستمبر تک پیرس لی بورگٹ میں منعقد ہوگی۔منتظمین کے مطابق سال میں دو بار منعقد ہونے والے اس تجارتی میلے کے 59ویں ایڈیشن میں تقریباً 35 ممالک سے 1,300 کے قریب مینوفیکچررز شرکت کریں گے جو پیشہ ور خریداروں کو کپڑے ، ملبوسات، لوازمات اور جدید ٹیکسٹائل حل کے حصول کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ تجارتی نمائش پاکستانی نمائش کنندگان کو اپنی مصنوعات متعارف کرانے ، بین الاقوامی خریداروں سے روابط قائم کرنے اور کاروبار کے نئے مواقع تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments