برطانوی ہا ئی کمشنر کی پاکستانی طلبہ کے مسائل حل کرنیکی یقین دہا نی
وزیر قانون نے جین میریٹ سے ملاقات میں طلبہ کے ویزوں میں تا خیر کا معاملہ اٹھایا دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات ،تعلیمی روابط مزید مستحکم بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گزشتہ روز ملاقات کی، انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی طلبہ کو ویزوں میں تاخیر کے حوالے سے درپیش مسائل حل کرائے جائیں گے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستانی طلبہ کے ویزوں کا معاملہ اٹھا یا اور طلبہ کے ویزوں میں تاخیر پر حکومتی تشویش سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور، تعلیمی روابط مزید مستحکم بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ برطانوی ہائی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیرون ملک زیرتعلیم پاکستانی طلبہ سے متعلق قانونی فریم ورک میں بہتری کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے اور وزیر اعظم کی ہدایت پر کمیٹی نے اس معاملے پر اپنی سفارشات بھی مرتب کر لی ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے جین میریٹ سے کہا کہ پاکستانی طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع میں رکاوٹیں دور کرنا ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments