اسٹاک ایکسچینج ،مندی،53 فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں
206.60پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس 180104.61پربند 47ارب روپے سے زائد خسارہ، کاروباری حجم 19.76فیصد زائد رہا
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤکے بعد مندی رہی۔ اس دوران 53.34فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 47ارب 07کروڑ 97 لاکھ 53 ہزار 581روپے ڈوب گئے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی عالمی قیمتوں میں بتدریج کمی جیسے عوامل کے باعث کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جس سے ایک موقع پر 1122پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 81ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی تھی لیکن پرافٹ ٹیکنگ کے نتیجے میں انڈیکس کی مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور ایک موقع پر 275 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں قدرے بڑھنے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 206.60 پوائنٹس کی کمی سے 180104.61پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 109.40پوائنٹس کی کمی سے 53603.57پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 150.10پوائنٹس کی کمی سے 108838.05پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 356.16 پوائنٹس کی کمی سے 252988.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 19.76فیصد زائد رہا ۔ گزشتہ روز 89کروڑ 13 لاکھ 32ہزار 411 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر495 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 197 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 269 میں کمی اور 29 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments