ہر شعبہ، ادارہ ڈیجیٹلائزیشن کی راہ پر گامزن کررہے ، مریم

ہر شعبہ، ادارہ ڈیجیٹلائزیشن کی راہ پر گامزن کررہے ، مریم

ڈیجیٹلائزیشن ،آٹومیشن کیلئے پوری ٹیم یونٹ بن کر کام کررہی عوام کو کام کیلئے سرکاری دفاتر آنے سے نجات دلاناچاہتے ہیں

لاہو(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اینڈ ٹو اینڈ آٹومیشن پیپر لیس سسٹم کارگر ثابت ہوگا،عوام کو چھوٹے چھوٹے کاموں کیلئے سرکاری دفاتر میں آنے کی زحمت سے نجات دلانا چاہتے ہیں،ڈیجیٹل آٹو میشن سسٹم کے ذریعے شناخت ظاہر کئے بغیرسروسز فراہم کرنے سے کرپٹ عناصرسے نجات ملے گی،پنجاب کے ہر سیکٹر،ہر ڈیپارٹمنٹ اورہرادارے کو ڈیجیٹلائزیشن کی راہ پر گامزن کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب پیپرلیس اینڈ آٹومیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے اپنی زیر صدارت منعقدہ ویڈیو لنک خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے تفصیلی بریفنگ دی، پنجاب ای فوس،ای پریکیورمنٹ،ای پے ،ای آکشن،ون میپ،ایچ آر ایم آئی ایس اورڈیٹا ویئر ہاؤس قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چیف سیکرٹری زاہد زمان ا ختر،سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اورچیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کو شاباش دی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پی آئی ٹی بی کا پیپر لیس آٹو میشن سوفٹ ویئر امپورٹ کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے درخواست دہندگان کامسلسل فیڈ بیک لینے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن اورآٹومیشن کیلئے پوری ٹیم ایک یونٹ بن کر کام کررہی ہے،آٹومیشن سروسز سسٹم کے ذریعے کسی سرکاری اہلکار سے واسطہ نہیں پڑتا جس سے شفافیت یقینی ہوتی ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 6 ہزار سے زائد سسٹم پی آئی ٹی بی کے مرکزی نظام سے منسلک ہوگئے، ای فوس کے ذریعے صوبہ بھر کی 600 آرگنائزیشن اورادارے ڈیجیٹلی منسلک ہوچکے ہیں، ای فائلنگ کے سسٹم کے ذریعے 176173سمری نوٹس جاری اور 9.1 ملین روپے کی بچت ہوئی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سمارٹ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کا نیامعیار قائم ہوا، ای پریکیورمنٹ سسٹم سے صوبہ بھر میں 25ہزار سے زائد سپلائر منسلک جبکہ6کھرب روپے کی ڈیجیٹل پرچیز اور1.29ملین ٹینڈر جاری کئے گئے، ای پریکیورمنٹ سسٹم سے کسی بھی دفتر میں آئے بغیراینڈ ٹو اینڈ ٹینڈرنگ کا شفاف نظام رائج ہونے سے 1.3ملین روپے کی بچت ہوئی، ٹرانزیکشن کے ذریعے 1137 ملین ریونیو کولیکشن کیا گیا۔ مریم کی دستک کے ذریعے 110سروسزاورای بزنس کے ذریعے 434بزنس سروسز دستیاب ہیں، ای بزڈیجیٹل سسٹم کے تحت دستاویزات کی جانچ پڑتال کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا شاندار استعمال کیا جارہا ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہای بزکے ذریعے اپلائی کرنے پر 15دن کے اندر سروسز فراہم کرنا ضروری قرار دیا گیا،پنجاب حکومت کی434سروسز کے لئے کسی بزنس مین کو کسی دفتر آنا نہیں مریم کی دستککی 110سروسز کے ذریعے 40لاکھ سے زائد افراد نے اپلائی کیا اور31لاکھ سے زائد شہریوں کو گھر بیٹھے سروسز مل گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...