سونا3500روپے سستا ڈالر کی قدر میں مزید کمی

سونا3500روپے سستا ڈالر کی قدر میں مزید کمی

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کئی روز سے جاری تیزی کا سلسلہ رک گیا۔ادھرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو سونا 35 ڈالر کی کمی سے 4380 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3001 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 94 ہزار 749 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 175 روپے کی کمی سے 6936 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیںاسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.65 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 277.66 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...