بی ٹی ایس کے رکن کم تیہیونگ عرف وی کی قوت سماعت متاثر

بی ٹی ایس کے رکن کم تیہیونگ عرف وی کی قوت سماعت متاثر

سیول (شوبز ڈیسک )پاپ موسیقی کے معروف گروپ بی ٹی ایس کے رکن کم تیہیونگ المعروف وی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک کان کی سماعت متاثر ہونے کے سبب زیرِ علاج ہیں۔

یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کے پاپ بینڈ کا انتہائی متوقع عالمی دورہ جاری ہے ۔گزشتہ روز لائیو سٹریمنگ کے دوران 30 سالہ وی نے بتایا کہ میں تقریباً اڑھائی سال سے اس مسئلے کا سامنا کر رہا ہوں، تاہم یہ پہلا موقع ہے جب میں آرمی (بی ٹی ایس کے مداحوں کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح)کو اس حوالے سے آگاہ کررہا ہوں۔گلوکار نے کہا کہ اگر میرے بائیں کان کی سماعت 100فیصد ہے تو دائیں کان سے یہ تقریباً 30 فیصد رہ گئی ہے ۔وی نے بتایا کہ فوجی سروس کے دوران میری سماعت مزید متاثر ہوئی تاہم ابتدا میں میں نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا تھا اور اب پریشا ن ہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...