مشکل ترین دور میں خودکشی کے خیالات آتے رہے ، عمل نہ کرسکا:بریڈ پٹ
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کے اداکار بریڈ پٹ نے اپنی زندگی کے ایک انتہائی مشکل دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جس میں انہیں خود کو ختم کرنے کا دل چاہا۔
ان کا ایک انٹرویو میں کہناتھاکہ انہوں نے خودکشی کے خیالات پر عمل نہیں کیا کیونکہ ان کی زندگی بچانے کی فطری جبلت فوراً غالب آگئی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سات سال تک شراب سے مکمل پرہیز کیا تاہم بعد میں دوبارہ محدود مقدار میں شراب نوشی شروع کر دی جسے میں اب جاری نہیں رکھنا چاہتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments