ایس ای سی پی، ایگرو پروسیسرز کے آئی پی اوکی منظوری
کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹماسفیرک گیسز لمیٹڈ کے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کی منظوری دے دی جسکے بعد کمپنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ ہو سکے گی۔
ایس ای سی پی کے مطابق کمپنی کی جانب سے 5 کروڑ 80 لاکھ 49 ہزار 541 حصص عوامی پیشکش کے لیے پیش کیے جائیں گے ۔یہ حصص کمپنی کے آئی پی او کے بعد کے ادا شدہ سرمایہ کا 15 فیصد ہوں گے ۔کمیشن کے مطابق ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹماسفیرک گیسز کا آئی پی او بک بلڈنگ طریقہ کار کے تحت مکمل کیا جائے گاپیش کیے جانے والے حصص میں سے 75 فیصد ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور ہائی نیٹ ورتھ انویسٹرز کے لیے مختص ہوں گے جبکہ 25 فیصد حصص ریٹیل سرمایہ کاروں کو فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments