کینسر کی بیماری کے دوران شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ دیاتھا:حنا خان
ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنی زندگی کے انتہائی کٹھن مرحلے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ کینسر کے علاج کے دوران انہوں نے شوہر راکی جیسوال کو دوسری شادی کرنے تک کا مشورہ دیدیا تھا۔
اداکارہ کے مطابق ان کے رشتے کو عام اختلافات کی بجائے صحت سے جڑے سنگین حالات نے آزمایا جنہوں نے ان کی محبت اور وابستگی کا حقیقی امتحان لیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے راکی کو یہ بھی یقین دلایا کہ اگر وہ اپنی زندگی میں کسی اور خاتون کو منتخب کرتے ہیں تو وہ ان کے فیصلے پر خوش ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments