امریکامیں بلیاں الوؤں کو بھگانے کے کام پر مامور
واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کیپ کورل کے دو خالی پلاٹوں میں بلیوں کے پُراسرار کٹ آؤٹس نصب کئے گئے ۔
جنگلی حیات کے ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ اقدام ممکنہ طور پر وہاں بسنے والے نایاب نسل کے اُلوؤں کو ڈرا کر بھگانے کیلئے کیا گیا۔مقامی رضاکاروں کے مطابق ایک پلاٹ پر اُلو کے بل کے قریب ایسی 6 نقلی بلیاں نصب کی گئیں، یہ دونوں پلاٹ حال ہی میں فروخت ہوئے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ نئے مالکان نے زمین پر تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل مزید الّوؤں کو یہاں بسنے سے روکنے کیلئے یہ انوکھا طریقہ اپنایاچونکہ بلیاں ان اُلوؤں کا سب سے زیادہ شکار کرتی ہیں، اس لئے کٹ آؤٹس کے ذریعے انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ فلوریڈا میں زمین کے اندر بل بنا کر رہنے والے اُلوؤں کو وفاقی قانون کے تحت خصوصی تحفظ حاصل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments