گریڈ ٹو کرکٹ فارم بحال ہونے کی وجہ :عبداللہ شفیق
پریذیڈنٹ ٹرافی نے یہاں پہنچانے میں بہت مدد کی جہاں میں آج موجود ہوں آپ اگرسنجیدہ ہیں اور سخت محنت کرتے ہیں تو اس کا صلہ ضرور ملتا ہے :بیٹر
لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق نے ریڈ بال کرکٹ میں فارم کی واپسی کا کریڈٹ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ کو دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو نے مجھے یہاں پہنچانے میں بڑی مدد کی جہاں میں آج موجود ہوں۔انہوں نے کہا کہ 4 مختلف وینیوز پر سیمنگ اور سپن کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملا، گرم موسم میں ٹیم کیلئے دباؤ میں کھیلتے ہوئے اہم رنز بنائے ، میں نے اپنی ٹیم کی گریڈ ون کرکٹ کیلئے کوالیفائی کرنے میں مدد کی۔عبداللہ شفیق نے کہا کہ میں گریڈ ٹو ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم سے دو گھنٹے پہلے گراؤنڈ میں بیٹنگ پریکٹس کیلئے پہنچ جاتا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ سنجیدہ ہیں اور سخت محنت کرتے ہیں تو اس کا صلہ ضرور ملتا ہے ۔26 سالہ دائیں ہاتھ کے بیٹر نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں لیڈز ٹیسٹ کیلئے میں پُراعتماد ہوں، میں نے ہوم سیریز میں انگلینڈ کا سامنا کیا ہوا ہے ، یہ اوے سیریز ایک چیلنج ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments