خواتین پر متنازع بیان ،شہود علی نے وضاحت پیش کردی
لاہور (شوبز ڈیسک)سینئر اداکار شہود علوی نے خواتین سے متعلق اپنے حالیہ متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد وضاحت پیش کر دی۔
شہود علوی نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے گھریلو خواتین کو بدبودار قرار دیا تھا جس کے بعد ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔شہود علوی نے سوشل میڈیا پیغام میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو جس انداز میں لیا گیا، ان کا مقصد وہ نہیں تھا اور وہ اپنی بات کا اصل مفہوم واضح کرنا چاہتے ہیں۔ شو کے دوران ایک خاتون کی کال آئی تھی جو پوچھ رہی تھیں کہ جب بھی ان کا شوہر گھر پر آتا ہے تو فون میں مصروف ہو جاتا ہے ، اس پر میں خواتین کو یہ سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اگر وہ اپنا خیال نہیں رکھیں گی تو ایسے ہی مرد باہر دھیان دیں گے ۔شہود علوی کی وضاحت کے بعد بھی سوشل میڈیا صارفین مطمئن نظر نہیں آئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments