ہانیہ کامیاب خواتین پر سوال اٹھانے والے ناقدین پربرہم
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر نے خواتین کی کامیابی پر اس کا جشن منانے ، ان کی محنت کو سراہانے کے بجائے اس پر سوال اُٹھانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے اس روئیے کی جانب اشارہ کیا کہ جب کسی خاتون کو کامیابی حاصل ہوتی ہے تو لوگ اس پر کس طرح ردِعمل دیتے ہیں۔ہانیہ عامرنے کسی کا نام اور پوسٹ کا پس منظر واضح کئے بغیر ناقدین کو کرارا جواب دیا تاہم یہ تنقید ایک کانٹینٹ کری ایئٹر کی جانب سے کئی کمرشلز میں ہانیہ کو ماڈلز لئے جانے کے سوال پر سامنے آئی ہے ۔ سینئر اداکار فیصل قریشی بھی اداکارہ ہانیہ عامر کے دفاع میں سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے ایک پوسٹ کاڈ میں کہا کہ ہانیہ عامر ایک سٹار ہیں، سائن بورڈز اور اشتہارات میں ہانیہ ہر جگہ نظر آئیں گی، ان کے نام سے ہر چیز فروخت ہو رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments