آئی ٹی ایف ماسٹرز ،اعصام اور عقیل سیمی فائنل میں پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)اعصام الحق اور عقیل خان آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔اعصام الحق اور۔۔۔
عقیل خان نے 45 پلس ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں ہسپانوی جوڑی کو شکست دی۔پاکستانی جوڑی نے سپین کے فرانسسکو زیویر مارٹینیز بینا اور پیڈرو نیتو اوریانا کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرایا۔اعصام الحق اور عقیل خان نے 6-7، 7-6، 10-2 سے کامیابی حاصل کی، پاکستانی جوڑی نے پہلے سیٹ میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کیا۔اعصام اور عقیل خان نے دوسرے سیٹ میں 2 میچ پوائنٹس بچا کر مقابلہ ٹائی بریک میں پہنچایا۔فیصلہ کن میچ ٹائی بریک میں پاکستانی جوڑی نے 10-2 سے کامیابی حاصل کی، اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی سیمی فائنل میں یوکرین کی جوڑی کا سامنا کرے گی۔اعصام الحق اور عقیل خان مختلف پارٹنرز کے ساتھ مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں بھی پہنچ گئے ، عقیل خان نے جرمنی کی ایلین اَراناس روتھ کے ساتھ مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔اعصام الحق نے آسٹریا کی نینا ہرمن کے ساتھ مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments