پاکستانی کوچز ایرانی جونیئراور سینئر کرکٹرزکو ٹریننگ دینگے

پاکستانی کوچز ایرانی جونیئراور سینئر کرکٹرزکو ٹریننگ دینگے

ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا پی سی بی ہیڈکوارٹرز اورکرکٹ اکیڈمی کا دورہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک)لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹرز، قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا،اس موقع پر ایرانی جونیئر اور سینئر ٹیموں کو پاکستانی کوچز کی جانب سے کوچنگ فراہم کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ایرانی وفد نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ایرانی کرکٹ ٹیموں کو کوچنگ معاونت فراہم کرنے ، پاکستانی کوچز کی جانب سے ایران کی جونیئر اور سینئر ٹیموں کو تربیتی تجربہ اور مہارت منتقل کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔دونوں جانب سے کوچنگ کے علم اور تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ کرکٹ انفراسٹرکچر کی ترقی میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی کرکٹ کیلئے کھیلوں اور کرکٹ کے سامان کی فراہمی میں معاونت جبکہ جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کی ضروریات کی نشاندہی کے امور بھی ملاقات کا حصہ رہے ۔ایرانی وفد نے قذافی سٹیڈیم، کرکٹ میوزیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی تربیتی سہولیات کا جائزہ لیا۔ملاقات میں پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن نے دونوں ممالک میں کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون کیلئے مزید مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...