654کلومیٹر فی گھنٹہ،ہائیڈروجن کارکی رفتار کا نیا ریکارڈ

654کلومیٹر فی گھنٹہ،ہائیڈروجن کارکی رفتار کا نیا ریکارڈ

نیویارک (نیٹ نیوز)آواز کی رفتار توڑنے والے برطانوی ڈرائیور اینڈی گرین نے ہائیڈروجن سے چلنے والی کار کے ذریعے ایک نیا عالمی رفتار کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔

64 سالہ ریٹائرڈ رائل ایئر فورس پائلٹ نے امریکی ریاست یوٹاہ کے بون ویل سالٹ فلیٹس میں ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑی ہائیڈرو میکس کو اوسطاً 654 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑایا ۔اینڈی گرین اس سے قبل بھی رفتار کے کئی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ 1997 میں انہوں نے جیٹ انجن سے چلنے والی تھرسٹ ایس ایس سی کو امریکی ریاست نیواڈا کے بلیک راک ڈیزرٹ میں 1228 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑایا تھا ۔نئی کامیابی نے 2004 میں قائم کئے گئے ہائیڈروجن کمبسشن گاڑی کے سابقہ عالمی ریکارڈ (298.5 کلو میٹر فی گھنٹہ) کو دوگنی سے بھی زیادہ رفتار سے پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...