زیرہ، اجوائن، سونف کا پانی ہاضمہ بہتر بنانے میں مددگار

 زیرہ، اجوائن، سونف کا پانی ہاضمہ بہتر بنانے میں مددگار

لاہور (نیٹ نیوز)زیرہ، اجوائن اور سونف کا پانی ہاضمہ بہتر بنانے کیلئے قدرتی مشروب ہے ، کچھ افراد میں خالی پیٹ اس کا استعمال گیس، اپھارے اور ہاضمے کی تکلیف کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے کسی بیماری کا معجزاتی علاج نہیں سمجھنا چاہئے۔

زیرہ، اجوائن اور سونف میں موجود قدرتی مرکبات نظامِ ہاضمہ کو سہارا دیتے ہیں اور پیٹ کی عمومی تکلیف کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ان اجزا میں موجود حیاتیاتی مرکبات جسم میں چربی، سوزش اور آکسیڈیٹو دباؤ کو کم کرنے میں ممکنہ کردار ادا کر سکتے ہیں تاہم صرف یہ مشروب وزن کم کرنے کیلئے کافی نہیں، اس کیلئے متوازن غذا اور متحرک روٹین بھی اہم ہے ۔زیرے کے خون میں شوگر کو متوازن رکھنے سے متعلق مثبت اثرات پر تحقیق موجود لیکن ذیابیطس کے مریض اسے اپنی تجویز کردہ دوا کا متبادل نہ سمجھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...