بلٹ ٹرین نے 5سیکنڈمیں 800کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارپکڑلی
بیجنگ (نیٹ نیوز)چین کے سائنس دانوں نے میگلیو ٹیکنالوجی میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے تجرباتی ٹرین کو صرف 5.3 سیکنڈ میں صفر سے 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچا دیا۔
ہوبئی کے ڈونگہو لیبارٹری میں کئے گئے تجربے کے دوران تقریباً 1.1 ٹن وزنی ماڈل ٹرین نے ایک کلومیٹر طویل ٹیسٹ ٹریک پر یہ رفتار حاصل کی۔چینی حکام کے مطابق یہ میگلیو ٹیکنالوجی میں مختصر فاصلے پر تیز ترین ایکسیلیریشن کا نیا عالمی ریکارڈ ہے ۔میگلیو ٹرینیں مقناطیسی قوت کے ذریعے ٹریک سے قدرے بلند رہتی ہیں، جس سے پہیوں اور پٹری کے درمیان رگڑ ختم ہو جاتی ہے ، ٹریک میں نصب برقی مقناطیسی نظام مقناطیسی لہریں پیدا کرکے ٹرین کو انتہائی تیزی سے آگے بڑھاتا ہے ۔اس کامیاب تجربے کی خاص بات ٹرین کو محفوظ اور قابو میں رکھتے ہوئے روکنا بھی تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments