1120ارب کی ٹیکس چوری، سگریٹ سکینڈل کی تحقیقات تیز

 1120ارب کی ٹیکس چوری، سگریٹ سکینڈل کی تحقیقات تیز

ٹیکس چھوٹ ریکارڈ پیش نہ کرنے پر قائمہ کمیٹی داخلہ برہم ، مزید مہلت سے انکار

اسلام آباد (سہیل خان)سینیٹ خصوصی کمیٹی داخلہ نے مختلف کارخانوں کی1120ارب روپے کی ٹیکس چوری سگریٹ سکینڈل کی تحقیقات تیزکردیں ، سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے داخلہ نے مختلف کارخانوں کو دی گئی 1120 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ اور سگریٹ سکینڈل کی تحقیقات تیز کرتے ہوئے قبائلی اضلاع کے تمام کارخانوں، مالکان اور ٹیکس استثنیٰ سے متعلق ایس آر اوز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ کمیٹی نے پشاور ٹیکس حکام کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید مہلت دینے سے انکار کر دیا اور تاریخ وار ٹیکس استثنیٰ کے خطوط طلب کر لیے ۔اجلاس میں انکشاف ہوا کہ غیرقانونی سگریٹ کے 11 ٹرک چکری کے راستے اسلام آباد پہنچے، حالانکہ متعلقہ مقامات پر سکیورٹی ادارے تعینات تھے۔

کمیٹی نے چاروں ٹول پلازوں کی ویڈیوز اور ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ریکارڈ فراہم نہ کرنے والی فیکٹریوں کی برآمدات پر پابندی کی سفارش کی۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ تحقیقات پر اثرانداز ہونے کی کوششیں ہوئیں، تاہم انکوائری منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کمیٹی کی کارروائی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ کمیٹی نے تیل کمپنیوں کی ابتدائی طور پر 23 ارب روپے کی ٹیکس چوری پکڑے جانے ، گو نامی ایک کمپنی سے 5 ارب روپے سے زائد کی ریکوری اور مزید 5 ارب کی ادائیگی کی یقین دہانی سے بھی آگاہ کیا۔ آٹھ افسران کے خلاف ایف آئی آرز پیش کی گئیں، جبکہ تمام آئل کمپنیوں کی تین سالہ ٹیکس ادائیگیوں، پیداوار اور ترسیل کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...