ہمارے شہدا، غازی تاقیامت ہمارا فخر رہیں گے :عظمیٰ بخاری
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ اس سلسلے میں وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام الحمراء کلچرل کمپلیکس میں شاندار جشن آزادی میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جشن آزادی میوزک کنسرٹ میں گلوکار راحت فتح علی خان، فاخر محمود اور گلوکارہ یشل شاہد نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی اور سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ۔ ہمارے آباؤ اجداد نے یہ وطن بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا، اس لیے پاکستان کی آزادی اور سلامتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارے شہداء اور غازی تاقیامت ہمارا فخر رہیں گے ۔ پوری قوم ان شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہے جن کی عظیم قربانیوں نے وطن کی حفاظت اور سربلندی کی بنیاد رکھی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جوڑی کامیابی سے جاری ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کامیابیاں حاصل کررہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments