ایکسپورٹ ہماری نیشنل ترجیح ،رکاوٹ ملک کے مفاد میں نہیں :احسن اقبال

  ایکسپورٹ ہماری نیشنل ترجیح ،رکاوٹ  ملک کے مفاد میں نہیں :احسن اقبال

نارووال(خبر نگار)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو میں کہا کہ پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہماری برآمدات ہیں۔

ٹرانسپورٹروں کے جو بھی مطالبات ہیں چاہے وہ درست ہیں یا غلط برآمدات میں خلل ڈال کر کوئی بھی کارروائی کرنا اس وقت ملک کے مفاد میں نہیں۔ مجھے کئی ایکسپورٹر نے کہا ہے کہ اس ہڑتال کی وجہ سے ان کے آرڈرز خطرے میں ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت ہماری سب سے بڑی ضرورت پاکستان کی برآمدات بڑھانا ہے پاکستان کو ایک ایک ڈالر کی ضرورت ہے ،ایکسپورٹ ہماری نیشنل ترجیح ہے ایکسپورٹ ہماری ایمرجنسی ہے ۔ ایکسپورٹ کے راستے میں کوئی رکاوٹ ہم ملک کے مفاد میں نہیں سمجھتے یہ پاکستان کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...