نمرہ خان سے طلاق ہوگئی ،زین حامد نے تصدیق کردی
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر زین حامد نے نمرہ سے طلاق کی تصدیق کردی۔
نمرہ خان نے مئی 2026 میں برطانیہ میں مقیم پائلٹ زین حامد سے شادی کی تھی، شادی کے بعد اداکارہ نے نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا تاہم بعد ازاں مخصوص سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔نمرہ خان نے اس وقت افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، نظرِ بد سے بچنے کیلئے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹائی ہیں۔ اب زین حامد نے سوشل میڈیا پیغام میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے 17 جولائی کو نمرہ خان کو طلاق دی تھی جس کی وجہ ناقابلِ حل ذاتی اختلافات اور مختلف ترجیحات تھیں،میں کسی پر الزام عائد نہیں کرنا چاہتا اور معاملہ وکلا دیکھ رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments