رانا ثنائاللہ کو پتہ بھی نہیں چلے گا اور نئے صوبوں کیلئے ترمیم آجائے گی:مصطفی کمال
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جو کروانے والے ہیں وہ نئے صوبوں کا کام کروالیں گے۔
سینیٹر رانا ثنائاللہ کو پتہ بھی نہیں چلے گا اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ترمیم آجائے گی،ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے استفسار کیا کہ رانا ثنائاللہ بتائیں کیا 26ویں اور 27ویں ترمیم کابینہ میں گفتگو کے بعد سامنے آئی تھیں؟ ،ہمیں تو ان ترامیم کا اس دن کابینہ میں پتہ چلا جب ووٹ دینا تھا۔ مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وہاں جا کر ناراضگی کا اظہار کرے جہاں سے یہ بات شروع ہوئی ہے ،جو کروانے والے ہیں وہ یہ کام بھی کروا لیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments