ایک ہزار سال قدیم پوپ کا گمشدہ خط دریافت، اہم انکشاف
لندن(نیٹ نیوز)سال 1066 میں انگلستان پر ولیم فاتح کے حملے اور نارمن فتح سے متعلق ایک نئی دریافت نے تاریخ دانوں کو حیران کردیا جس کا علم ایک ہزارپرانے خط سے ہوا۔
ویٹیکن کے آرکائیوز سے ملنے والے گمشدہ خط کے مطابق انگلستان کے تخت کی جنگ پر روم میں جاری دو حریف پوپوں کے درمیان اقتدار کی کشمکش نے بھی اثر ڈالا تھا۔1066 میں نارمنڈی کے ڈیوک ولیم نے ہیرالڈ گوڈونسن کو ہیسٹنگز کی جنگ میں شکست دے کر انگلستان کا تخت حاصل کرلیا تھا۔ اس واقعے کو عام طور پر ایڈورڈ دی کنفیسر کی وفات کے بعد انگلش تخت کیلئے پیدا ہونے والی کشمکش کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے ۔تاہم ایک ہزار سال قدیم پوپ الیگزینڈر دوم کے نئے دریافت ہونے والے خط سے معلوم ہوتا ہے کہ اس تاریخی جنگ کے پسِ پردہ روم کی سیاست بھی اہم کردار ادا کرسکتی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments