شدید گرمی میں پرسکون نیند کے لئے زبردستی سونامنع
لاہور (نیٹ نیوز)موسمِ گرما میں شدید گرمی اور حبس کے باعث رات کو سکون سے سونا مشکل ہوجاتا ہے ،ا س کاایک حل ہے کہ پرسکون نیند کیلئے زبردستی نہ سوئیں ۔
ماہرین کے مطابق اگر گرمی کی وجہ سے بستر پر نیند نہ آرہی ہو تو زبردستی سونے کی کوشش کرنے کے بجائے کچھ دیر کیلئے بستر سے اٹھ جانا بہتر ہے ، جسم کو ٹھنڈا کریں اور جب دوبارہ غنودگی محسوس ہو تو بستر پر واپس جائیں۔ دن کے وقت کمرے کے پردے یا بلائنڈز بند رکھیں تاکہ دھوپ اور گرمی اندر داخل نہ ہو، رات کے وقت اگر باہر کا درجہ حرارت کم ہوجائے تو کھڑکیاں کھول کر ہوا کی آمدورفت بہتر بنائی جاسکتی ہے ۔اگر بیڈروم میں ایئر کنڈیشنر موجود نہ ہو تو گھر کے نسبتاً ٹھنڈے حصے یا نچلی منزل پر سونا مفید ہوسکتا ہے ۔سونے وقت سوتی یا لینن کی ہلکی چادریں استعمال کریں کیونکہ یہ ہوا کو گزرنے دیتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments