پی ٹی آئی کا 27ستمبر کا احتجاج بھی ناکام ہوگا،رانا تنویر

پی ٹی آئی کا 27ستمبر کا احتجاج بھی ناکام ہوگا،رانا تنویر

کے پی حکومت کے ساتھ این ایف سی فنڈز کے معاملات جلد ٹھیک ہو جا ئینگے جماعت اسلامی محض سیاسی پاورشو کرتی ہے ، وفاقی وزیر خوراک کی میڈیا سے گفتگو

کالاشاہ کاکو(نامہ نگار )وفاوقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ مثبت سیاست کی بات کی ہے اور وہ سٹیٹس مین ہیں، انہوں نے گالم گلوچ کی سیاست کو ختم کیا، سیاست کو عبادت سمجھ کر کام کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ذاتیات کے بجا ئے تنقید برائے اصلاح کرنی چاہیے جس سے جمہوریت کا پتا چلے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک فتنہ الہندوستان کے خوارج اور بھارتی شر انگیزی کے ایک ایک فرد کو ہماری افواج پاکستان جہنم واصل نہیں کریں گی تب تک دہشتگردوں کے خلاف بلا تعطل آپریشن جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کے پی حکومت کے ساتھ این ایف سی فنڈز کے معاملات جلد ٹھیک ہو جائیں گے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے سیاسی بیانات بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لئے ہیں،پی ٹی آئی نے پہلے بھی ناکام تحریکیں چلائی ہیں اور اب 27 ستمبر کی تحریک بھی ناکام ہو گی۔ انہوں نے کہا ستمبر میں پھر سیلاب کی پیشگی اطلاعات ہیں جس کیلئے مؤثر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی سمیت سب کو پتا ہے کہ ملکی معاملات کیسے چلتے ہیں یہ بس اپنا سیاسی پاورشو کرتے اور دھرنے دیتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...