آزادکشمیر :ن لیگ نے مخصوص نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کردئیے

 آزادکشمیر :ن لیگ نے مخصوص نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کردئیے

خواتین کی نشستوں پر مریم زمان، مریم ادریس، سحرش قمر ،رفعت عابد امیدوار نامزد ٹیکنوکریٹ پر افتخار گیلانی، اوورسیز پر عبدالرحمن ، علما مشائخ کیلئے مظہر سعید کو ٹکٹ جاری 8نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی آج جمع ہونگے ، 24اگست کو اسمبلی ہال میں پولنگ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں خواتین کی مخصوص ، ٹیکنوکریٹ، اوورسیز اور علما مشائخ کی نشستوں پر انتخابات 2026 کیلئے امیدواروں کی حتمی منظوری دے دی ، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر پارٹی صدر میاں نواز شریف نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر د ئیے ۔پارٹی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق مریم زمان، مریم ادریس، سحرش قمر اور رفعت عابد خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہوں گی، ٹیکنوکریٹ نشست کے لئے مظفرآباد سے بیرسٹر افتخار گیلانی، اوورسیز نشست کے لئے عبدالرحمن آرائیں علما و مشائخ کی نشست پر اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے مولانا پیر مظہر سعید کو ٹکٹ جاری کیا گیا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدوار آج 20 اگست کو صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے ، اسی روز کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 21 اگست کو دائر کی جا سکیں گی، جن کی سماعت اور فیصلے 22 اگست کو ہوں گے ۔شیڈول کے مطابق امیدوار 23 اگست کو دستبردار ہو سکیں گے ، جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، آزادکشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو ہوگی، پولنگ صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک اسمبلی ہال بلاک 12 سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہوگی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...