دال میں کچھ کالا ہے تو نکال دینگے :رانا ثنا ء اللہ
سپریم کورٹ کے حکم پر ریلیف ملے گا، بنی گالا کو سب جیل قرار نہیں دینگے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بیک چینل رابطہ نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی بیک چینل یا سیاسی عمل کا نتیجہ نہیں ہے ، ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو دال میں کالا نظر آرہا ہے ، اگر ایسا کچھ ہے تو اسے نکال کر باہر پھینک دیں گے ، مزید کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اعتراض نہیں،جو رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں ان پر فیصلہ ہوا ، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے گی،مزید کہا کہ فیصلے میں نجی ہسپتال سے متعلق وضاحت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے ،سماعت کے بعد وضاحت ہوجائے گی اور فیصلے پر عمل بھی ہوجائے گا ، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو ریلیف ملے گا، تاہم بنی گالا کو سب جیل قرار نہیں دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments