ایل ڈی اے میں اکھاڑ پچھاڑ 69افسروں کے تقرروتبادلے
لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے میں افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، مختلف ونگز میں تعینات 69 افسران کی ذمہ داریاں تبدیل کر دی گئیں۔
ٹاؤن پلاننگ زون ٹو کے ڈائریکٹر سید علی عباس کی خدمات سرنڈر کرتے ہوئے ایڈمن ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، جبکہ ٹاؤن پلاننگ زون تھری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ اکرام انور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ احسان نواز کو بھی ایڈمن ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ہاؤسنگ سیون میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاء کی ذمہ داریاں نبھانے والے محمد عرفان کی خدمات بھی سرنڈر کر دی گئیں، انہیں ایڈمن ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء ہمایوں شہزاد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ ٹو سخاوت علی کو بھی ایڈمن ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محمد عمر کو ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ٹو تعینات کر دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء عمران عابد وڑائچ اور ابرار حسین کو ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سیون میں تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء وقاص عارف کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاء ہاؤسنگ فور کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید صابر کو ہاؤسنگ ٹو سے ہاؤسنگ فور، محمد رؤف کو ہاؤسنگ فور سے ہاؤسنگ فائیو، قمر ظہور کو ہاؤسنگ سیون سے ہاؤسنگ تھری، جبکہ شعبان عمر کو ہاؤسنگ سکس سے ہاؤسنگ ٹو منتقل کر دیا گیا۔زاہد عزیز کو ہاؤسنگ ایٹ سے ہاؤسنگ فور، ناصر محمود کو ٹیپا سے ہاؤسنگ ایٹ، شبیر احمد کو ہاؤسنگ فائیو سے ہاؤسنگ سیون اور عدنان شاہد کو ہاؤسنگ فور سے ہاؤسنگ سیون میں تعینات کیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر طیبہ ایاز کو ریکارڈ مینجمنٹ سے پبلک ریلیشنز، نوید احمد کو ہاؤسنگ تھری سے ہاؤسنگ الیون اور منان عبدالاحَد کو ہاؤسنگ ون سے ایڈمن میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔سٹاف آفیسر محمد اشرف کو پبلک ریلیشنز سے ریکارڈ مینجمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا، جبکہ سہیل رانا کو ہاؤسنگ فائیو سے ہاؤسنگ سیون، ندیم قیصر بٹ کو ہاؤسنگ سیون سے ہاؤسنگ فائیو اور اسد اللہ کو ٹاؤن پلاننگ ونگ سے ہاؤسنگ سکس منتقل کر دیا گیا۔
حسنین رفیق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہاؤسنگ ٹین، احسان علی کو ہاؤسنگ ٹین سے آئی ٹی، نوشین اصغر کو ریکارڈ مینجمنٹ سے ہاؤسنگ سکس اور محمد اشفاق کو ریکارڈ مینجمنٹ سے چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر تعینات کیا گیا ہے ۔شفیق احمد کو ہاؤسنگ سکس سے ہاؤسنگ ون، علی حسنین کو چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر سے ریکارڈ مینجمنٹ، ہمایوں رفیق کو ٹاؤن پلاننگ زون سیون سے زون ٹو اور الفت سلیم کو زون ٹو سے زون سیون بھیج دیا گیا۔محمد تقی کو پبلک ریلیشنز سے ہاؤسنگ ون، محمد طارق کو ٹاؤن پلاننگ سے ہاؤسنگ ون، مہتاب نبی کو ہاؤسنگ ون سے ہاؤسنگ سیون اور محمد رمضان کو ریکارڈ مینجمنٹ سے ہاؤسنگ ون میں تعینات کیا گیا ہے ۔ محمد نسیم کو ہاؤسنگ ون سے ریکارڈ مینجمنٹ، شکیل احمد کو ہاؤسنگ فور سے ایل ڈی اے بونافائیڈ کمیشن اور شیخ عثمان کو بونافائیڈ کمیشن سے ہاؤسنگ فور منتقل ،غلام قدیر کو لاء ڈائریکٹوریٹ سے ٹاؤن پلاننگ زون ٹو، جبکہ سید محمد علی تراب کو ٹاؤن پلاننگ زون ٹو سے لاء ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کیا گیا ہے ۔مزمل حسین کو ریکارڈ مینجمنٹ سے چیف میٹروپولیٹن پلانر کے دفتر اور شہزاد احمد کو میٹروپولیٹن پلاننگ سے ریکارڈ مینجمنٹ میں بھیج دیا گیا۔حسیب بٹ کو ہاؤسنگ فور سے ہاؤسنگ ون، محمد ریاض امین خان کو ٹاؤن پلاننگ زون فور سے ہاؤسنگ فور، شفیق لڈن کو ٹاؤن پلاننگ سے ٹاؤن پلاننگ زون ٹو اور سلمان ظفر کو زون ٹو سے زون فور منتقل کیا گیا ہے ۔
محمد شفیق کو ہاؤسنگ سیون سے آرکیٹیکٹ ڈائریکٹوریٹ اور محمد ندیم کو آرکیٹیکٹ ڈائریکٹوریٹ سے ہاؤسنگ سیون میں تعینات کر دیا گیا، جبکہ زہرہ بشیر کو میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ سے ہاؤسنگ ٹین بھیج دیا گیا ہے ۔یوں ایل ڈی اے کے ٹاؤن پلاننگ، ہاؤسنگ، لاء، آئی ٹی، ریکارڈ مینجمنٹ، پبلک ریلیشنز، میٹروپولیٹن پلاننگ اور دیگر شعبوں میں افسران کی ذمہ داریوں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کر دیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فضیلہ شہباز کو چیف میٹروپولیٹن پلانر ٹو سے ٹاؤن پلاننگ زون ون تعینات کر دیا گیا۔محمد ندیم کا ٹاؤن پلاننگ زون سے ٹاؤن پلاننگ زون فور تبادلہ کر دیا گیا۔سدرہ پروین کو میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ سے میٹروپولیٹن پلاننگ زون تھری تعینات کر دیا گیا۔اسرا افضل کو میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ سے میٹروپولیٹن پلاننگ زون ٹو تعینات کر دیا گیا۔محمد اعجاز کو ٹاؤن پلاننگ زون فور سے ای بی سینٹر تعینات کر دیا گیا۔حمیرہ ارشد کو ای خدمت مرکز ون ونڈو سے ٹاؤن پلاننگ زون فور تعینات کر دیا گیا۔قاسم اشرف کو میٹروپولیٹن پلاننگ سے میٹروپولیٹن پلاننگ زون ٹو تعینات کر دیا گیا۔رانا شعیب کو ٹاؤن پلاننگ ونگ سے میٹروپولیٹن پلاننگ زون فائیو تعینات کر دیا گیا۔۔حرا حمید کو میٹروپولیٹن پلاننگ سے ٹاؤن پلاننگ زون ون تعینات کر دیا گیا۔عائشہ غیاث کو میٹروپولیٹن پلاننگ سے میٹروپولیٹن پلاننگ زون ون تعینات کر دیا گیا۔ذیشان امیر کو ٹاؤن پلاننگ زون ٹو سے ٹاؤن پلاننگ زون سیون تعینات کر دیا گیا۔محمد احمد کو ٹاؤن پلاننگ زون تھری سے ٹاؤن پلاننگ زون ٹو تعینات کر دیا گیا۔انوار الحق کو میٹروپولیٹن پلاننگ سے ٹاؤن پلاننگ زون ون تعینات کر دیا گیا۔راحیل اصغر کو ٹاؤن پلاننگ زون تھری سے ٹاؤن پلاننگ زون فور تعینات کر دیا گیا۔شب نور کو چیف ٹاؤن پلانر ٹو سے ٹاؤن پلاننگ ٹو تعینات کر دیا گیا۔ریحان عتیق نواز کو ٹاؤن پلاننگ زون ٹو سے ٹاؤن پلاننگ زون تھری تعینات کر دیا گیا۔وقار احمد جاوید کو چیف ٹاؤن پلانر ون سے میٹروپولیٹن پلاننگ ماسٹر پلاننگ تعینات کر دیا گیا۔محمد عادل کو ٹاؤن پلاننگ زون ٹو سے ٹاؤن پلاننگ زون تھری تعینات کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments