جھیل میں گرنے والی انگوٹھی 28 سال بعد مل گئی

 جھیل میں گرنے والی انگوٹھی 28 سال بعد مل گئی

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا کے شہر نیو یارک کی جھیل میں گم ہونے والی انگوٹھی 28 سال بعد مل گئی۔

اس حوالے سے بتایا گیاہے کہ نیو یارک کی 28 سال قبل گم ہونیوالی ہائی سکول کی کلاس رنگ دو میٹل ڈیٹیکٹنگ کے شوقین افراد کو مل گئی، یہ انگوٹھی سابق طالبات گریجویشن کی تقریب پر پہنتی ہیں۔مائیکل سیگل اور ڈیلن لاپورٹ گریٹ ساکنداگا جھیل میں کسی خزانے کی تلاش میں تھے کہ انہیں ریڈ کریک ہائی سکول کی 1988 کی ایک انگوٹھی ملی،انہوں نے ریڈ کریک ہائی سکول سے رابطہ کیا اور سیکریٹری سے بات کی۔ انہوں نے فوراً انگوٹھی پر اپنی سابق ہم جماعت کم راس بیک کا کندہ نام پہچان لیا۔ راس بیک نے بتایا کہ انکی یہ انگوٹھی 28 سال قبل دوستوں کے ساتھ جھیل پر ایک دن گزارنے کے دوران گم ہوگئی تھی۔انگوٹھی اس کے اصل مالک تک پہنچا دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...