2فٹبال گراؤنڈز جتنا جزیرہ ظاہر ہو کر پراسرار طور پر غائب
اٹاوہ(نیٹ نیوز)کینیڈا کے ایک دور افتادہ آبی ذخیرے میں پراسرار طور پر ایک بہت بڑا جزیرہ نمودار ہوا جو درختوں سے ڈھکا ہوا تھا۔
خشکی کا یہ عجیب و غریب تیرتا ہوا ٹکڑا برٹش کولمبیا کے ولسٹن ریزروائر میں جولائی کے اوائل میں دیکھا گیا تھا جو محض چند ہفتوں بعد ہی نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ مقامی افراد نے بتایا کہ اس جزیرے کی تصاویر اور ویڈیو ایک کشتی بان نے بنائی تھیں جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ 21 جولائی کی سیٹلائٹ تصاویر نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ جزیرہ حقیقی تھا اورڈبلیو اے سی بینیٹ ڈیم سے تقریباً 60 میل مغرب میں فنلے بے میں تیر رہا تھا۔اس جزیرے کی چوڑائی تقریباً 230 فٹ اور لمبائی 460 فٹ بتائی گئی تھی، اور اس کا کل رقبہ تقریباً 1 لاکھ 5 ہزار مربع فٹ تھا، جو تقریباً 2 فٹبال میدانوں کے رقبے کے برابر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments