مریم نواز کا آسان اقساط پر طلبہ کو 1لاکھ ،25ہزار ای بائیکس دینے کا فیصلہ
سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم ، ڈاؤن پیمنٹ ،دیگر واجبات مسترد ،3ہزار ماہانہ قسط مقرر ، ٹریننگ ،ہیلمٹ،سیفٹی راڈ مفت ای بائیک پورٹل اسی ہفتے اوپن ،مثالی گاؤں پراجیکٹ دل کے قریب:وزیر اعلیٰ، دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کو خراج تحسین
لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب کے ہونہار طلبا و طالبات کوسی ایم مریم نواز الیکٹرک بائیک سکیم کے تحت سوا لاکھ سے زائد ای بائیکس آسان اقساط پر فراہم کی جائیں گی،اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکٹرک بائیک سکیم کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے ، اجلاس میں وزیراعلیٰ نے طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ کی وصولی، دیگر واجبات کی سفارشات مسترد کر دیں، حکومت پنجاب ای بائیک پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی، اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ تقریباً3 ہزار روپے قسط مقرر کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ایم الیکٹرک بائیک سکیمکا دائرہ کار بتدریج گورنمنٹ ملازمین، ڈیپارٹمنٹس، پبلک ڈلیوری بوائے تک وسیع کرنے کی اصولی منظوری دیدی، وزیراعلیٰ نے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا حکم دیا،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی ایم الیکٹرک بائیک سکیممیں ای بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بھی مفت ملے گا، بائیک میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری نصب ہوگی، خواہش مند طلبہ کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ای بائیک ڈرائیونگ کے لئے دوروزہ ٹریننگ بھی مفت کرائی جائے گی، وزیراعلیٰ نے اہل طلبہ کو چھ ہفتوں کے اندر بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات کا بھی حکم دیا،دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مثالی گاؤں پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے ساڑھے تین ہزارسے زائد دیہات میں سیوریج، ڈرینج اور پکی گلیوں کے پراجیکٹ تیزی سے جاری ہیں، وزیراعلیٰ نے مثالی گاؤں کیلئے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن متعارف کر ادیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر، کمیونٹی ہیلتھ موبلائزر، سیکرٹری یونین کونسل، ہیڈ ماسٹر اور دیگر متعلقین کودیہی پراجیکٹ میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر ارکان اسمبلی کورورل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپنے پر اتفاق کیا گیا، مریم نواز نے پنجاب کے دیہات میں ڈرینج اور سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا اور گاؤں کی گلیاں پکی اور خوبصورت بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو ٹوٹی پھوٹی گلیوں اور گندے پانی کی مشکلات سے دوچار نہیں دیکھ سکتی،ہر گاؤں اور دیہات میں ڈرینج، سیوریج اور پکی گلیوں کی سہولت حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ دیہات کے لوگوں کا بھی وسائل پر پورا حق ہے ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مثالی گاؤں پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے ،ہر گاؤں کی حالت بدلنا چاہتی ہوں،علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ سوم میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اظہار تشکر کیا ہے ،انہوں نے نوکچہ، چاغی اور زیارت کراس، پشین میں 21 دہشتگرد ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اورجام شہادت نوش کرنے والے کسٹمز افسروں سمیت 6 جوانوں کوبھی خراج عقیدت پیش کیا، وزیراعلیٰ نے راولپنڈی میں جام شہادت نوش کرنے والے سی سی ڈی انسپکٹر عدنان غیورکو بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے اورشہید کے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments