زچگی کے سی سیکشن آپریشن سے متاثر مس ورلڈ یوگنڈا کا منفرد گاؤن تیار

زچگی کے سی سیکشن آپریشن سے متاثر  مس ورلڈ یوگنڈا کا منفرد گاؤن تیار

کمپالا(شوبز ڈیسک)حال ہی میں ماں بننے والی مس ورلڈ یوگنڈا محوزا ٹریویا ایلے کیلئے تیار کیا گیا ایک منفرد گاؤن ان دنوں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں خوبصورتی کے ساتھ ماں بننے اور بچے کی پیدائش کے سفر کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

فیشن ڈیزائنر کیشا عبداللہ نے یہ خصوصی لباس ورلڈ ڈیزائنر ایوارڈ کیلئے تیار کیا جسے مس یوگنڈا نے ویتنام میں ہونے والے مس ورلڈ مقابلے کے سٹیج پر پیش کیا۔ڈیزائنر نے اپنے تخلیقی تصور کو زندگی کی تہیں کا نام دیا اور کہاکہ گاؤن میں سات تہیں جلد، چربی، بافتیں، پٹھے ، پیراٹونیم، بچہ دانی اور ایمبنیوٹک تھیلی کو ظاہر کرتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...