لوگ چمگادڑ نما چیتے جسے نشان والی مچھلی دیکھ کر حیران
کراچی، گوادر(نیٹ نیوز)کراچی اور بلوچستان کے ساحلوں پر ان دنوں چمگادڑ نما جسم اور جلد پر چیتے جیسے نشان رکھنے والی عجیب و غریب مچھلیاں دیکھی جارہی ہیں۔۔۔
کئی فٹ بڑی جسامت والی ان مچھلیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور لوگ اسے کوئی نئی یا نایاب مخلوق سمجھ رہے ہیں۔اصل میں یہ سٹنگ رے نسل مچھلی کی ایک قسم ہے جو پاکستانی سمندری حدود میں دہائیوں سے پائی جاتی ہیں ،اب یبڑی جسامت والی مچھلی کی بڑھتی تجارتی طلب کے باعث اس کے شکار میں اضافہ ہوا ،جس سے اس کی نسل کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔سوشل میڈیا صارفین اس مچھلی کو دیکھ کر تبصروں میں مشغول ہیں اور اس پر دلچسپ میمز بنانے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے جبکہ ماہرین کا کہناہے کہ ذمہ دار حکومتی اداروں کو اس مچھلی کی نسل بچانے کے اقدامات کرنا چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments