جما ل شاہ نے فریال گوہر پر تشدد کے الزامات مسترد کر دئیے

جما ل شاہ نے فریال گوہر پر تشدد کے الزامات مسترد کر دئیے

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار جمال شاہ نے اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ فریال گوہر کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کو مسترد کردیا۔

جمال نے ایکس پرکئی پیغامات لکھے جس میں انہوں نے فریال کے دعوؤں کی سختی سے تردید کی اور یہ بھی واضح کیا کہ فریال گوہر کے حمل ضائع ہونے کی وجہ تشدد نہیں بلکہ کتے کا کاٹنا تھا۔انہوں نے کہاکہ ٍ ہماری شادی 1984 میں ہوئی، 1985 میں کتے کے کاٹنے کی وجہ سے ان کا حمل ضائع ہو گیا، 1986 سے 1988 تک ہم سلیڈ کالج آف آرٹس میں میری تعلیم کے سلسلے میں لندن میں رہے اور 1989 میں ہماری طلاق ہو گئی۔ جمال شاہ نے ایک اور ایکس پیغام میں واضح کیا کہ میں الزامات کا جواب دے چکا ہوں کہ میں نے کبھی تشدد نہیں کیا لیکن میں میڈیا اور سوشل میڈیا کے دوزخی پیٹ کو بھرنے کیلئے فضول باتیں کبھی نہیں کروں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...