میں جنات کا بادشاہ، 1 جن 12 سال سے ساتھ : محسن گیلانی

میں جنات کا بادشاہ، 1 جن 12 سال سے ساتھ : محسن گیلانی

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکار و پروڈیوسر سید محسن گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جنات کے بادشاہ ہیں اور ایک جن ان کے والدکی وفات کے بعد گزشتہ 12 برس سے ان کیساتھ موجود ہے۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے محسن گیلانی نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ موجود جن کا نام نجیب ہے ، ان کے آباؤ اجداد کے پاس بھی جنات تھے ، جنات اللہ کی مخلوق ہیں ،انکے مختلف مذہبی فرقے ہوتے ہیں۔ جنات انسانوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں اور انسان ان سے برتر مخلوق ہے ۔ان کا کہناتھاکہ انسان اپنی مرضی کے مطابق جنات کو احکامات نہیں دے سکتے کیونکہ جنات انسانوں کی خدمت کے پابند نہیں ہوتے ، جنات کو مٹھائیاں پسند ہیں ۔محسن گیلانی نے دوران گفتگو صحت کے مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کو شفا کیلئے سورۂ رحمن سننے اور پڑھنے کا مشورہ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...