اسٹاک ایکسچینج ،مندی، 71فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج ،مندی، 71فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

1690.40پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 174776.59 پر بند 2کھرب 71کروڑ روپے سے زائدخسارہ،کاروباری 22.21فیصد کم رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)امریکا ایران کے دوبارہ حملے ، تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رحجان کے منفی اثرات کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی 1لاکھ 76ہزار اور 1لاکھ 75ہزار پوائنٹس کی دو سطح بھی گرگئیں۔ مندی کے سبب 71فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 2کھرب 71کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے ۔ایک موقع پر 625 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 75ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی تھی لیکن غیریقینی صورتحال کی وجہ سے حصص کی آف لوڈنگ بڑھنے مذکورہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی جس سے ایک موقع پر 1904پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں دوبارہ نچلی قیمتوں پر خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1690.40پوائنٹس کی کمی سے 174776.59پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 498.16پوائنٹس کی کمی سے 52134.27 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 1690.40 پوائنٹس کی کمی سے 106113.05 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 2480.72 پوائنٹس کی کمی سے 249368.78پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم منگل کی نسبت 22.21فیصد کم رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...