نیا ناظم آباد اپارٹمنٹس REIT کی بک بلڈنگ 8 گنا اوور سبسکرائب
کراچی (بزنس ڈیسک)نیا ناظم آباد اپارٹمنٹس REIT کو سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ،
بک بلڈنگ کا عمل 8 گنا اوور سبسکرائب ہوا،تقریباً 4.5 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں۔اس دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے نمایاں طلب سامنے آئی اور فی یونٹ قیمت 23 روپے کی بالائی حد تک پہنچ گئی جو مقررہ کم از کم قیمت کے مقابلے میں 28 فیصد اضافہ ہے ۔ اس پیشکش کے ذریعے ایک ارب روپے کی ایکویٹی حاصل کی گئی۔عام عوام کے لیے حصص کی سبسکرپشن 7 اور 8 ستمبر 2026 کو ہوگی۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب نے کہا کہ آٹھ گنا اوور سبسکرپشن اور قیمت کی بالائی حد پر موصول ہونے والی طلب خاص طور پر حوصلہ افزا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments