پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیلڈنگ کوچ کی تلاش ،اشتہار جاری
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی مردوں کی کرکٹ ٹیم کیلئے نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کرتے ہوئے اس عہدے کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ اشتہار جاری کردیا ہے ۔
پی سی بی کی جانب سے بھرتی کا اشتہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر بھی جاری کیا گیا جس کے بعد یہ معاملہ کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔نئے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور مختلف فارمیٹس میں ان کی کارکردگی کو مزید مضبوط کرنا ہوگی۔پی سی بی کی جانب سے یہ اقدام قومی ٹیم کے کوچنگ سیٹ اَپ کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments