فباٹی میں فوڈ اتھارٹی اور بزنس کمیونٹی کے درمیان اجلاس

فباٹی میں فوڈ اتھارٹی اور بزنس کمیونٹی کے درمیان اجلاس

پراڈکٹ رجسٹریشن کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے ، صدر شیخ تحسین

کراچی(بزنس رپورٹر)فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (فباٹی)میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شہزاد فضل عباسی کی آمد کے موقع پر بزنس کمیونٹی اور سندھ فوڈ اتھارٹی کے حکام کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فوڈ سیکٹر سے متعلق قوانین، رجسٹریشن، انسپکشن، جرمانوں اور کاروباری اداروں کو درپیش دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فباٹی کے صدر شیخ تحسین نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے ٹریننگز اور ورکشاپس کے ذریعے بزنس کمیونٹی کو فوڈ قوانین اور قواعد و ضوابط سے آگاہ کرنے کے لیے قابلِ تحسین اقدامات کیے ہیں، تاہم کاروباری طبقے کواب بھی پراڈکٹ رجسٹریشن کے حوالے سے متعدد مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے رجسٹرڈ ہونے کے باوجود بعض کاروباری اداروں کو دیگر صوبوں کی فوڈ اتھارٹیز میں دوبارہ رجسٹریشن کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...