متھن 180فلاپ فلمیں دینے کے باوجود مقبول اداکار
ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلموں میں متھن چکروتی ایسے ادکارہ ہیں جو 180 فلاپ فلمیں دینے کے باوجود بالی ووڈ میں بے پناہ مقبول ہے۔
فلم ڈسکو ڈانسر سے راتوں رات عالمی شہرت حاصل کرنے والے متھن چکرورتی جہاں 80 کی دہائی کے سب سے بڑے سٹارز میں شمار ہوتے تھے ، وہیں ان کے کیریئر کے ساتھ ایک ایسا بوجھل ریکارڈ بھی جڑا ہے جو کسی دوسرے اداکار کے پاس نہیں۔متھن چکرورتی کے کیریئر میں تقریباً 180 فلمیں فلاپ یا باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں جو کسی بھی بھارتی اداکار کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ ہے ۔پچھلی تین دہائیوں کے دوران متھن نے بطورِ سولو ہیرو کوئی بڑی ہٹ فلم نہیں دی تاہم ملٹی سٹارز فلموں میں ان کے کرداروں نے زبردست کامیابی حاصل کی۔اتنی بڑی ناکامیوں کے باوجود متھن چکرورتی کا شمارمعزز ترین فنکاروں میں ہوتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments