ایشین گیمز کی تیاری، پاکستان ہاکی ٹیم 5 ستمبر کو کوریا روانہ ہوگی

ایشین گیمز کی تیاری، پاکستان  ہاکی ٹیم 5 ستمبر کو کوریا روانہ ہوگی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم 5 ستمبر کوکوریا روانہ ہو گی جہاں وہ تین میچز کی سیریز کھیلے گی۔دورہ کوریا کے حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم اورمینجمنٹ کو ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ کوریا کے ساتھ سیریز ایشین گیمز کی تیاریوں کا حصہ ہے اور کوریا سے سیریز کے بعد ہاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز کیلئے جاپان جائے گی۔پاکستان ہاکی ٹیم 15 ستمبر کو ایشین گیمز کیلئے ایچی ناگویا پہنچے گی، ایشین گیمز میں ہاکی مقابلے 18 ستمبر سے 3اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...