شہر میں چوری وڈکیتی کی متعددوارداتیں ،لاکھوں کانقصان

شہر میں چوری وڈکیتی کی متعددوارداتیں ،لاکھوں کانقصان

ڈیفنس میں تیمور ، شاہدرہ میں فاروق، باغبانپورہ میں عامر ،ساندہ میں فیصل کولوٹاگیا گلشن راوی ، اسلام پورہ ،گڑھی شاہو سے تین افراد کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فونز موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ۔بتایاگیاہے کہ ڈیفنس میں تیمور سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، نواب ٹاؤن میں ذوالفقار سے 3لاکھ 60  ہزار اور موبائل،مصری شاہ میں غضنفر سے 3لاکھ اور موبائل ، شاہدرہ میں فاروق سے 2لاکھ 45ہزار اور موبائل ، باغبانپورہ میں عامر سے 2لاکھ،موبائل ، کوٹ لکھپت میں جواد سے 20 ہزار ،ساندہ میں فیصل سے 10 ہزارجبکہ باٹا پور میں ادریس سے 7 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔ گلشن راوی سے انعام ، اسلام پورہ سے حفیظ اور گڑھی شاہو سے دانش کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...