ننکانہ صاحب:شوہرنے گھریلو ناچاقی پر بیوی قتل کردی
مدثرپیڑے والی میں زنیرہ پرفائرنگ کرکے فرار،گرفتاری کیلئے چھاپے
ننکانہ صاحب (خبر نگار )تھانہ صدر ننکانہ کے نواحی گاؤں پیڑے والی میں گھریلو ناچاقی پر شوہر مدثر نے مبینہ طور پر اپنی 26 سالہ بیوی زنیرہ کو پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ارسلان زاہد پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ کرائم سین یونٹ اور فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے ۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ۔ڈی پی او ارسلان زاہد کاکہناتھا کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments