جعلی انجری ایشو،امام الحق پر 2سال کی پابندی کا امکان
جعلی انجری ایشو،امام الحق پر 2سال کی پابندی کا امکان پی سی بی کو رضوان کے حوالے سے شدید تحفظات، جلد بازپرس کی جائے گی
لندن (سپورٹس ڈیسک )دورہ انگلینڈ سے ریلیز کئے جانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرمحمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو بورڈ کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق امام الحق اور محمد رضوان کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے بورڈ نے انتہائی اقدامات کئے ، امام الحق کے حوالے سے بورڈ کی ایک اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جا رہی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں جعلی انجری کا شکارامام الحق پر مستقبل میں ایک سے دو سال کی پابندی کا امکان ہے جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کے ڈسپلن کے حوالے سے بورڈ کو شدید تحفظات ہیں۔آئندہ آنے والے چند روز میں محمد رضوان سے باز پرس کا امکان ہے اور مستقبل قریب میں محمد رضوان کے پاکستان کی کسی ٹیم میں شامل ہونے کا امکان نہیں تاہم محمد رضوان کو مستقبل میں سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔اطلاع کے مطابق ٹیم سے ریلیز ہونیوالے محمد رضوان اور امام الحق واپس پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد، علی عثمان، عامر جمال، سلمان علی آغا اور خرم شہزاد فی الحال انگلینڈ ہی میں رک گئے ہیں اور چند دن وہیں قیام کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments