برطانوی بادشاہ چارلس کی پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات

برطانوی بادشاہ چارلس کی پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات

محسن نقوی سے کرکٹ ،انسداددہشتگردی اورامن وامان کی صورتحال پر گفتگو ملاقات کلیئرنس ہاؤس مال روڈ لندن پر شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ میں ہوئی

لندن (سپورٹس ڈیسک)برطانوی بادشاہ چارلس نے گزشتہ روز لندن میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی ،اس موقع پر ان کی چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات لندن کے مال روڈ پر شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی۔تقریب میں بادشاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی، تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے ۔برطانوی بادشاہ چارلس کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔ شاہ چارلس نے پاکستان میں امن و امان بحال رکھنے کی کوششوں پربھی گفتگو کی۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس لندن میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، ٹیم انتظامیہ، اعلیٰ حکام اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔عشائیے کی میزبانی پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کی جبکہ محسن نقوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی شرکت کی جبکہ میئر لندن صادق خان بھی تقریب میں موجود تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...