عمران خان سے آج وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال
راولپنڈی (دنیا نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج وکلا کی ملاقات کا دن ہے ، تحریک انصاف کی ۔۔
جانب سے 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے ،فہرست میں بیرسٹر گوہر، نیاز اللہ نیازی، خالد یوسف چودھری، اویس یونس، ملک عاطف اور راجہ یاسر کے نام شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظربندی کے باعث فیملی کے دیگر افراد کی آمد متوقع ہے ،بشریٰ بی بی کی فیملی کے ارکان کی بھی ملاقات کے لیے آمد متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments