لانگ مارچ زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا :سہیل آفریدی
یہ اب عمران خان کی رہائی یا تحریک انصاف کا نہیں،امن کے قیام کا مسئلہ ہے یہ جہاد ہے ، انتشار پھیلانے نہیں دینگے ،مارچ کیلئے ایک دن میں4کروڑ جمع
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے لئے چندہ مہم کے دوران ایک دن میں 4 کروڑ روپے جمع ہوگئے ہیں، پشاور میں چندہ مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چندہ مہم میں حصہ لینے والوں کے مشکور ہیں، یہ مہم جاری رہے گی اور فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ لانگ مارچ کا آغاز چار اکتوبر کو لکی مروت سے ہوگا، پھر 6 اکتوبر کی صبح متنی پشاور پہنچیں گے وہاں سے صوابی روانہ ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع والوں کو پیغام ہے کہ اب لانگ مارچ زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا ہے ، یہ اب عمران خان کی رہائی یا تحریک انصاف کا مسئلہ نہیں بلکہ امن کے قیام کا مسئلہ ہے ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ جنگ آپ نے خود لڑنی ہے ، ہم انتظامات نہ کرسکیں تو آپ نے خود تیاری کرنی ہے ، یہ جہاد ہے اور ظالم کو روکنا بھی جہاد ہے ، سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ لانگ مارچ پرامن ہوگا ،دو ہاتھوں، دو پائوں کے ساتھ نہتے آنا ہے ، ہم انتشار پھیلانے نہیں دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments