سکھر حیدر آبادموٹر وے کی تعمیر آ ئندہ ماہ شروع کرنیکا اعلان

 سکھر حیدر آبادموٹر وے کی تعمیر  آ ئندہ ماہ شروع کرنیکا اعلان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اگلے ماہ سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

 انہوں نے کہا 30 برسوں سے التوا میں پڑے موٹروے کی تعمیر کا باقاعدہ سنگ بنیاد نومبر میں رکھا جائے گا، جس کی تکمیل سے سندھ سمیت پاکستان بھر میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو سکھر حیدرآباد موٹروے کی سنگ بنیاد کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کریں گے ۔ عبدالعلیم خان نے ایکس پر اپنے پیغام میں ایم 6منصوبے کو صوبہ سندھ اور پاکستان کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...