ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر سلمان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر سلمان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزارت قومی صحت نے وزیراعظم کے احکامات پر پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان کو این آئی ایچ واپس بھیج دیا ہے۔۔

 جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تنویر الخالق کو پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ وہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ تین ماہ کے لیے یا مستقل تعیناتی تک یہ اضافی چارج سنبھالیں گے ۔ ڈاکٹر سلمان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ این آئی ایچ میں عہدے کا چارج دوبارہ سنبھال لیں۔ علاوہ ازیں پمز کے الیکٹرو فزیالوجی کے پروفیسر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ)ڈاکٹر عظمت حیات کو تین ماہ کیلئے پمز کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ،ان کی تعیناتی سیکرٹری صحت کی منظوری سے کی گئی ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...